انجمن مسلمانان کلیانہ کے صدر کی صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انجمن مسلمانان کلیانہ کے صدر اشتیاق بیگ نے سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ سے ملاقات کی، جس میں انجمن اور برادری کو درپیش مختلف مسائل، فلاحی منصوبوں اور ترقیاتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران قبرستان کی زمین پر مبینہ قبضے اور اس سے متعلق درپیش مسائل پر خصوصی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر زمین کے تحفظ اور مسئلے کے جلد اور مؤثر حل کے لیے مختلف تجاویز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔تعلیمی شعبے کی بہتری بھی ملاقات کا اہم موضوع رہی۔ صدر اشتیاق بیگ نے انجمن کے زیرِ انتظام اسکول کو مرحلہ وار کالج اور بعد ازاں یونیورسٹی کی سطح تک ترقی دینے کے منصوبے سے آگاہ کیا، جبکہ جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی مزید بہتری کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں انجمن مسلمانان کلیانہ کے ایسے افراد، جو کرائے کے مکانات میں رہائش پذیر ہیں، ان کے لیے کم لاگت ہاؤسنگ اسکیم کے قیام، سستے پلاٹس اور رہائشی سہولیات کی فراہمی کے امکانات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *