کولمبیا: کار بم دھماکے میں 11افراد زخمی

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد زخمی ہو گئے ۔ یہ واقعہ دائیں بازو کے نو منتخب صدر ایبلارڈو ڈی لا ایسپریلا کے عہدہ سنبھالنے سے چند دن قبل پیش آیا ہے۔ یہ دھماکاوینزویلا کی سرحد سے متصل شہر کوکوٹا میں ہفتے کے روز ہوا۔ نورتے ڈی سانتاندر کے سیکورٹی سیکرٹری جارج کوئنٹیرو نے بتایاکہ اس وقت ہمارے پاس 8پولیس اہلکار اور 3عام شہری زخمی حالت میں موجود ہیں۔کسی بھی گروپ نے فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ اس علاقے میں کئی باغی گروپ سرگرم ہیں جن میں نیشنل لبریشن آرمی اور ریولیوشنری آرمڈ فورسز آف کولمبیا کے منحرف دھڑے شامل ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *