خیرپور: یونیورسٹی انتظامیہ کرایہ ادا نا کرنے والے دکانداروں کو نوٹس جاری کردیے
خیرپور (نمائندہ جسارت)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کی انتظامیہ نے ایک سال سے زائد عرصے تک کرایہ ادا نہ کرنے والے دکاندار اور ہوٹل کے ٹھیکیدار کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے ہیں یونیورسٹی کے افسر راشد لاشاری نے صحافیوں کو بتایا کہ اولڈ کینٹین کے ٹھیکیدار امجد مہیسر پر 11 لاکھ روپے جبکہ دکان کے ٹھیکیدار عبدالجمیل عرف راجو شیخ پر 7 لاکھ 14 ہزار روپے یونیورسٹی کا کرایہ واجب الادا ہے انہوں نے کہا کہ کرایہ طلب کرنے پر مذکورہ ٹھیکیدار مختلف طریقوں سے یونیورسٹی انتظامیہ کو ہراساں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کے دیگر تمام ٹھیکیدار بروقت کرایہ ادا کر رہے ہیں، تاہم یہ دونوں ٹھیکیدار احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔