چین نے افغانستان میں دہشت گرد تنظیموں کو سنگین خطرہ قرار دے دیا
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کہا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد تنظیمیں اب بھی ہمسایہ ممالک کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔اقوام متحدہ میں چینی مستقل نائب مندوب سن لئی نے بین الاقوامی امن وسلامتی کودرپیش خطرات سے متعلق اجلاس میں کہا کہ افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی سرحد پار حملوں کی صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ چینی نائب مندوب نے طالبان رجیم پرانسداد دہشت گردی سے متعلق اپنے وعدوں کی پاسداری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طالبان رجیم افغانستان میں موجود تمام دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اورفیصلہ کن کارروائی کرے، ہمیں افغانستان میں انسداد دہشت گردی کی صورتحال پر مسلسل گہری نظر رکھنی چاہیے۔ماہرین کے مطابق طالبان رجیم دہشتگردوں کی پشت پناہی اور انہیں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرکے دوحا معاہدے کی پاسداری کرنے سے دانستہ گریز کررہی ہے، دہشت گردی اورمنشیات کی اسمگلنگ سے حاصل ہونے والی رقم سے چلنے والی افغان طالبان رجیم سرحد پار عدم استحکام پھیلانے میں مصروف ہے۔