انڈونیشیا: بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث مرکزی ملزمہ کو 7 سال قید

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا کی عدالت نے بچوں کی اسمگلنگ کے بڑے مقدمے میں مرکزی ملزمہ لی سیو لوان کو 7 سال قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے کہا کہ لی سیو لوان بچوں کی اسمگلنگ کینیٹ ورک کی سرغنہ تھی اور اس نے اس غیر قانونی سرگرمی کے لیے متعدد افراد کو بھی بھرتی کیا۔ استغاثہ نے ملزمہ کے لیے 10 سال قید کی سزا کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے 7 سال قید کا حکم دیا۔ عدالت نے مقد مے میں ملوث ایک اور ملزم کو 6 سال 7 ماہ قید کی سزا سنائی،جبکہ مزید 5 خواتین کو بھی بچوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر 3 سال 4 ماہ قید کی سزا دی گئی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ملزمان قانونی راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *