ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کا پہلا آئی پی او منظور کر لیا
کراچی (کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے آئی پی او کے پراسپیکٹس کے اجراء اور اشاعت کی منظوری دے دی ہے۔فروری 2026 میں نئی انتظامیہ کے آنے کے بعد سے ایس ای سی پی نے آئی پی او کی منظوریوں میں تیزی لائی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 10 آئی پی اوز مارکیٹ میں آچکے ہیں۔ یہ مالی سال 2026-27کا پہلا منظور شدہ آئی پی او ہے۔تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے لائسنس یافتہ ایک کریڈٹ بیورو ہے، جو انفرادی اور کاروباری قرض داروں کی کریڈٹ معلومات جمع کر کے اپنے رکن اداروں کو فراہم کرتی ہے تاکہ قرض کے فیصلے بہتر انداز میں کیے جا سکیں۔