سول اسپتال کے سیکورٹی تنخواہوں سے محروم

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سول اسپتال حیدر آباد کے سیکورٹی گارڈز نے چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ایم ایس آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا اور انتظامیہ کے خلاف نعرے کی بازی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پہلے ہی ان کی تنخواہ بہت کم ہے اس کے باوجود پانچواں مہینہ چل رہا ہے ہم لوگ تنخواہوں سے محروم ہیں گھروں میں فاقہ کشی کی صورتحال ہے۔ انہوںنے کہاکہ کئی روز سے احتجاج کررہے ہیں لیکن ایم ایس سول اسپتال ہمارے مسئلے کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ اسپتال کے چھوٹے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی افسوسناک عمل ہے ۔ انہوںنے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ایم ایس کو تنخواہوں کی ہر ماہ ادائیگی کا پابند کیاجائے اور چار ماہ کے بقایاجات ادا کئے جائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *