الخدمت نے76ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ و ADM کا افتتاح کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی نے اپنے واش پروگرام کے تحت الہلال سوسائٹی گلشن اقبال میں 76ویں واٹر فلٹریشن پلانٹ اور 24 گھنٹے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے جدید نظام واٹر اے ڈی ایم ((ADMکا افتتاح کردیا ۔پلانٹ سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر آنے کے ساتھ ساتھ واٹر اے ڈی ایم( ADM) کے ذریعے 24 گھنٹے پانی دستیاب ہوگا۔گزشتہ روز ایگزیکٹو ڈائریکٹر راشدقریشی نے واٹرفلٹریشن پلانٹ اور واٹر اے ڈی ایم(ADM) کا افتتاح کیا ۔ افتتاحی تقریب میں چیئر مین الہلال سوسائٹی ذیشان اختر، چیئر مین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہر الا سلام،چیئر مین یوسی 7، بہادرآباد سلیم عمر کپاڈیا ،منیجر واش پروگرام سعد اکبر اور معززِین علاقہ بڑی تعداد میں شریک تھے ۔بعدازاں راشد قریشی نے مہمانوں کے ہمراہ وواٹرفلٹریشن پلانٹ اور واٹر اے ڈی ایم (ADM)کا معائنہ کیا اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راشدقریشی نے کہا کہ الخدمت پورے شہر میں صاف پانی کے پلانٹس کا جال بچھا نا چاہتی ہے ، پینے کا صاف پانی اس شہر کی بنیادی ضرورت ہے ۔کراچی میں مختلف مقامات پر 1200بورنگ کروا چکے ہیں ،بورنگ ان علاقوں میں کرائی گئی جہاں اس کی اشد ضرورت تھی ۔الہلال سوسائٹی میں الخدمت کا یہ 76واں واٹر فلٹر یشن پلانٹ ہے ،جہاں پینے کے صاف پانی کی اشد ضرورت تھی ۔یہ پلانٹ الہلال سوسائٹی کے تعاون سے لگایا گیا ہے ۔ راشد قریشی نے کہا کہ شہر میں بیشتر پلا نٹ مخیر حضرات کے تعاون سے لگائے جاتے ہیں ، ہم پورے شہر میں یہ پلانٹ لگانا چاہیے ہیں تاکہ لوگوں کو صاف پینے کا پانی میسر آسکے ،انہوں نے کہا کہ واٹر اے ڈی ایم (ADM)کی تنصیب کا مقصد لوگوں کو بلاتعطیل پانی کی فراہمی ہے ۔پلانٹ بند بھی ہو تو لوگ کارڈ اسکین کر کے پانی حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے اہل خیر سے اپیل کی کہ وہ صاف پانی کے اس بڑے منصوبے میں الخدمت کا ساتھ دیں ۔ چیئر مین الہلال سوسائٹی ذیشان اختر نے الخدمت کی کاوشوں کو سراہا اوراہل علاقہ کو واٹر اے ڈی ایم اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر مبارک باد دی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ٹاؤن چیئر مین جناح ٹاؤن رضوان عبد السمیع نے کہا کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ الہلال سوسائٹی کے مکینوں کے لیے تحفہ ہے ۔الخدمت کئی دہائیوں سے لوگوں کی خدمت کے کام کر رہی ہے،لوگوں کو صاف پانی پہنچانا بڑا کام ہے ۔انہوں آلودہ پانی امراض پیدا کرتا ہے اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ہے ۔اس حوالے سے لوگوں میں شعور وآگہی کا فروغ ضروری ہے جس کے لیے الخدمت کام کر رہی ہے ۔رضوان عبد السمیع نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ الخدمت صاف پانی کی سہولت کا دائرہ بڑھانا چاہتی ،اہل خیر الخدمت کا ساتھ دیں ۔ ڈائریکٹر الخدمت واش پروگرام گوہر الاسلام نے کہا کہ اب تک شہر کے 6مقامات پر واٹر اے ڈی ایم (ADM)کی تنصیب کی جا چکی ہے ،جس کا مقصد بلاتعطل پانی کی فراہمی ہے ،یہ اے ڈی ایم الخدمت کی اپنی ڈیزائن کردہ ہے ،جس سے لوگ از خود اپنا مطلوبہ پانی حاصل کر سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان شااللہ اس سلسلے کو مزید وسعت دیں گے ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *