پاک اوورسیز میڈیا کے چیئرمین چودھری ریاض گھمن کےاعزازمیں استقبالیہ

جدہ میں سرگرم صحافتی تنطیم پاک اوورسیزمیڈیا فورم کے چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن آنکھوں کی کامیاب سرجری کے بعد پاکستان سے سعودی عرب واپس پہنچے تو فورم کے ممبران کی جانب سے مقامی ہوٹل میں ان کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ممبران نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کرتے ہوئے چودھری ریاض گھمن کو صحتیابی کی مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ریاض گھمن کی سربراہی میں فورم کو مزید فعال بنانےاورتارکینِ وطن پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لئے خلوص سے کام کریں گے۔ مقررین نے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنی اپنی تجاویز پیش کی اور کہا کہ پاکستان قونصلیٹ جدہ اور دیگر فلاحی ، رفاہی اور سماجی تنطیوں سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو متحد رکھنے، ان کے مسائل کو اجاگر کرنے، مثبت صحافتی کردار کے ذریعے ان کی موثر نمائندگی جاری رکھیں گے۔ ۔اجلاس کے اختتام پر پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی، خوشحالی، استحکام اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط و مستحکم تعلقات کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ تقریب میں فورم کے سرپرستِ اعلیٰ سید مسرت خلیل، چیئرمین چودھری محمد ریاض گھمن، صدرشعیب الطاف راجہ، جنرل سیکرٹری ثناء شعیب، فنانس سیکرٹری فواد احمد خاں سواتی، انفارمیشن سیکرٹری عمر فاروق اور ایگزیکٹو ممبران ساجد یامین، امین فیض، مرزا مدثراحمد اور ہنزلہ سواتی نے شرکت کی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *