پیپلز پارٹی نے سندھ کو لسانی بنیادوں پر تقسیم کر رکھا ہے، خالد صدیقی
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر تعلیم اور ایم کیوایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کودیہی اور شہر بنیادوں پر نہیں لسانی بنیادوں پر تقسیم کر رکھا ہے ہم پاکستان کی تمام قومیتوں کو برابری کے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ہم متروکہ سندھ کی زمین پر صوبہ بنائیں گے یہ بات انھوں نے ورکشاپ ٹنڈوجام پر ایم کیو ایم ٹنڈوجام کے استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے لوگوں کے حقوق غصب کیے ہوئے ہیں ان کی نا اہلی کی وجہ سے پورے سندھ کی عوام پریشانیوں اور مسائل سے گزر رہی ہے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو دیہی اور شہری بنیادوں پر نہیں بلکہ لسانی بنیادوں پر تقسیم کر رکھا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھی ہو گا توگورنر مہاجر لیکن اس دفعہ شہری اکثریتی پارٹی کو اس سے بھی محروم کردیا گیا جس کی وجہ سے شہری حلقوں میں احساس محرومی بڑھا ہے انھوں نے کہا کہ ہماری مردم شماری میں ڈنڈی ماری گئی اس لیے ہماری مردم شمارصحیح کرائی جائے صحیح گنے جانے ہماراحق ہے اس سے ہمیں محروم نہیں رکھا جاسکتا انھوں نے کہا کہ سندھ میں دو طبقے ہیں ایک وہ ہے جو سو فیصد سندھ کو پالتا ہے اور ایک طبقہ صفر ٹیکس دیتا ہے انھوں نے کہا کہ سندھ کے بجٹ کا ستانوے فیصد کراچی حیدرآباد میرپورخاص نواب شاہ کی عوام دیتی ہے لیکن اس کے بدلے انھیں کچھ نہیں ملتا انھوں نے کہا ہم نے اسی وجہ سے نئے صوبے کا مطالبہ کیا ہے اور ہم اس سے دستبردار نہیں ہو نگے انھوں نے کہا کہ صوبہ متروکہ سندھ کی زمین پر بنے گا انھوں نے کہا اس سے ملک مضبوط ہو گا اور خوشحال ہو گا اس موقع پر سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی اراکین صوبائی اسمبلی ناصر قریشی صابر قائم خانی راشد خان زونل آرگنائزر ظفر سدیقی تسلیم راجپوت ٹنڈوجام کے یونٹ انچارج سجاد عالم خانزادہ سمیت دیگر رہنما موجود تھے۔