اپنے حق کی بات کی تو ہمیں بھی پاکستانی ایجنٹ قرار دیا گیا‘ بھارتی طالبہ
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں طلبہ نے گودی میڈیا کی جھوٹ کی داستان اور پاکستانی ایجنٹ ہونے کے الزام کی حقیقت بتادی۔ دہلی کے جنتر منتر میں کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے دوران 23 روز تک بھوک ہڑتال کرنے والی بھارتی طالبہ نیہا بورا کا کہنا تھا کہ کشمیر میں چھروں پر خاموش رہے تو وہ چھرے دلی کے کناٹ پیلس تک پہنچ گئے ہیں۔نیہا بورا نے کہا کہ دہلی فسادات میں اور کشمیر میں لوگوں کو پاکستان کا ایجنٹ کہا گیا تو عوام نے مان لیا، آج جب اپنے حق کے لیے احتجاج کرنے والے طلبہ کو پاکستانی ایجنٹ کہا گیا تو پتہ لگا کہ وہ پہلے والا بھی جھوٹ تھا۔واضح رہے بھارت میں نوجوانوں کی تحریک مودی حکومت سے مطالبات منوانے میں کامیاب رہی اوروزیرتعلیم کو اپنے عہدیسیاستعفا دینا پڑا تاہم اس دوران بھارتی پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔