حالیہ بارشوں میںآدھا پنجاب ڈبو دیا گیا‘ ندیم افضل چن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ بارشوں نے صوبے میں انتظامی دعوؤں کی حقیقت آشکار کردی، آدھا پنجاب ڈبو کر رکھ دیا گیا ہے، ستھرا پنجاب اور سیوریج منصوبوں کے نام پر قائم کمپنیاں کس کی ہیں؟۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تلخیاں پیدا نہیں کرنا چاہتی، تاہم عوامی مفاد کے معاملات پر سوال اٹھانا اس کی ذمہ داری ہے، ستھرا پنجاب منصوبے میں 11 کمپنیاں کام کر رہی ہیں، یہ کمپنیاں کس کی ہیں؟ گاڑیاں کس کو دی جارہی ہیں؟ اسی طرح سیوریج کے شعبے میں بھی 12 کمپنیاں سرگرم عمل ہیں، ایجنسیاں تحقیقات کریں کہ ان کمپنیوں کے مالکان کون ہیں اور انہیں کن بنیادوں پر ٹھیکے دیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسٹ انڈیا کمپنی کے بعد پنجاب حکومت کی کمپنیاں پورا خطہ چلا رہی ہیں، حالیہ بارشوں کے بعد انتظامی صورتحال نے صوبائی حکومت کے تمام دعوؤں پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا مقصد کسی سے محاذ آرائی نہیں بلکہ ریاست کو مزید نقصان سے بچانا ہے، ہم ریاست کو بچانے کے لیے نکلے ہیں، پیپلز پارٹی ریاست کو مزید زخمی ہونے سے بچانا چاہتی ہے، آپ 11، 12 ارب کے جہازوں پر چل کر ریاست کو زخمی نہ کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *