صحافیوں کو دھمکیاں دینا قابل مذمت ہے، علی محمد

ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام پریس کلب کے صدر اورنگ زیب بھٹو اور سینئر صحافی علی محمد جمالی عمران سوھو حاکم علی زرداری سلیم کے کے سمیت دیگر صحافیوں نے کراچی میں ایم اکیو ایم حقیقی کے جلسے میں آفاق احمد کی جانب سے صحافیوں کو دھمکیاں دینے اور ان پر الزام لگنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے اگر اس معاملے کو نظر انداز کرنا صحافت کو ایک بار پھر یر غمال بنانے کے مترادف ہو گا۔ انہوں نے کہا کراچی کے صحافیوں کو اس کانوٹس لے کر کارروائی کرکے صحافت کو یرغمال ہونے سے بچانا چاہیے اگر آج اسے نظر انداز کیا تو پھر کوئی بھی سیاسی جماعت یہ رویہ کرکے صحافیوں کیساتھ بد سلوکی کرے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *