|

سندھ بے امنی اور لوٹ مار کی وارداتوں کی لپیٹ میں ہے، رفیق منصوری

ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ رفیق منصوری نے کہا ہے کہ پورا سندھ بدامنی لوٹ مار ، ڈاکہ زنی ، چوری ، اسٹریٹ کرائمز اور اغوا کی وارداتوں کی لپٹ میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈوآدم میں غوری ہاؤس پر ضلعی جنرل سیکریٹری ارشد علی خاصخیلی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری راجہ وسیم اور جے آئی یوتھ ضلع سانگھڑ کے صدر عمیر شامل لاکھو کے ہمراہ عمران غوری کی عیادت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم جو کسی زمانے میں امن کا گہوارہ تھا اس شہر میں امن و امان کی صورت حال بے حد خراب ہے مسلح ڈاکو سرعام وارداتیں کررہے ہیں ، لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون ، نقدی ، موٹر سائیکلیں شاہراہوں سے چھین لی جاتی ہیں موٹر سائیکلیں چوری اور چھننے کی وارداتیں عام ہیں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر سیاسی جماعتوں ، شہریوں اور تاجر برادری میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ محمد رفیق منصوری نے کہا کہ ڈکیتی، لوٹ مار ، اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل چوری اور اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے، شہری و دیہی عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگے ہیں انہوں نے نے کہا ہے کہ شہر اور اس کے گردونواح میں جرائم پیشہ عناصر دن دیہاڑے بلاخوف و خطر وارداتیں کر رہے ہیں، جبکہ پولیس کی موجودگی کے باوجود ڈاکوؤں کی کاروائیاں سوالیہ نشان بن چکی ہیں۔ مسلسل بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث عوام اور تاجر برادری میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹنڈوآدم میں تاجر اور عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *