پیٹرول لیوی اور مہنگائی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنیں گے،ضیاء الدین

لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور لیوی ٹیکس میں اضافے کو عوام دشمن اقدام قرار دیتے ہوئے 7 اگست 2026 کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر لاہور میں بڑے اور پْرامن پہیہ جام احتجاج کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف چند روز میں پٹرول کی قیمت میں 20 روپے سے زائد فی لیٹر اضافہ مہنگائی سے پہلے ہی پریشان عوام پر مزید ظلم ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ، بجلی اور روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہوں گی، جس کا براہ راست بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید مودودی اسلامک سنٹر میں 7 اگست کو ہونے والے ملک گیر پہیہ جام احتجاج کی تیاریوں کے سلسلے میں جماعت اسلامی لاہور کے اضلاع، زونز، جے آئی یوتھ اور دیگر تنظیمی ذمہ داران کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے آئے روز مہنگائی کے نئے طوفان برپا کر رہی ہے۔ مزدور، کسان، تاجر، سرکاری و نجی ملازمین اور متوسط طبقہ شدید معاشی دباؤ کا شکار ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *