مراکش نے 650 میل طویل شاہراہ ٹرمپ سے موسوم کردی
رباط (انٹرنیشنل ڈیسک) مراکش نے اپنی 650 میل طویل ساحلی شاہراہ کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے موسوم کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مراکش کے بادشاہ محمد ششم کی جانب سے جاری شاہی فرمان میں کہا گیا کہ تزنیت سے جنوبی شہر داخلہ تک قائم شاہراہ کا نام ڈونلڈ جے ٹرمپ رکھ دیا گیا ہے۔ یہ شاہراہ عام طور پر تزنیت، داخلہ ایکسپریس وے کہلاتی ہے اور اس کی لمبائی 655 میل ہے جبکہ اس کی کل لاگت ایک ارب امریکی ڈالر کہ لگ بھگ ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں شاہ مراکش محمد ششم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شاہ مراکش کو اس عظیم اعزاز پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ امید ہے کہ جلد ہی مجھے اس شاندار شاہراہ پر سفر کرنے کا موقع ملے گا۔