سندھ حکومت کا 4 اگست کو تعلیمی اداروں کی چھٹی کا اعلان
کراچی(مانیٹرنگ ڈ یسک)سندھ حکومت نے چہلم امام حسینؓکے موقع پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے چہلم حضرت امام حسینؓکے موقع پر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے نوٹی فکیشن بھی جاری کیا جس کے مطابق 4 اگست بروز منگل 20 صفر 1148 ہجری کو صوبے کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔