حیدرآباد ،شمع کمرشل کے چیئرمین کی چیف ایگزیکٹو واسا سے ملاقات

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر ) شمع کمرشل ایسوسی ایشن ٹریڈ انڈسٹری چیئرمین جاویداحمد خلجی اور صدر اعجاز علی راجپوت کی قیادت میں عہدیداران کے ایک وفد نے چیف ایگزیکٹو أفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ( واسا ) طفیل ابڑو سے میئر سیکرٹری آفس میں ملاقات کی وفد میں نائب صدر اشفاق احمد سومرو جنرل سیکرٹری نواب الدین قریشی میڈیا کوآرڈینیٹر رضوان احمد اور چیمبر أف کامرس احسن ناغڑ شامل تھے جبکہ ملاقات میں چیف بلنگ نور احمد تالپور چئیرمین واسا کمیٹی ارشد گڈو مری اور ان کی ٹیم کے اراکین بھی موجود تھے ملاقات میں گزشتہ روز واسا کمیٹی کے چیئرمین ارشد گڈو مری اور ان کی ٹیم کی جانب سے شمع کمرشل میں مبینہ پانی کے غیر قانونی کنکشن کے حوالے سے غلط فہمی کی بنیاد پر پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کے بعد معاملے کو مئیر حیدرآباد کاشف علی شورو کی ہدایت پر خوش اسلوبی سے حل کرلیاگیا ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات میں واضح کیاکہ ایسوسی ایشن قانون کی پاسداری پر پختہ یقین رکھتی ہے کسی بھی غیر قانونی عمل کا حصہ ہے اور نہ ہی کسی غیر قانونی عمل کی حمایت کرتی ہے پانی کی چوری اور غیر قانونی کنکشن اور اس کے خاتمے میں واسا کے ساتھ کھڑے ہیں شمع کمرشل میں تمام کنکشن نہ صرف یہ کہ قانونی طور پر پانی کا استعمال کرتے ہیں بلکہ پانی کا ماہانہ بلز باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں اس ضمن میں واسا کمیٹی کو کوئی شکایت تھی تو اس سلسلے میں ایسوسی ایشن سے رابطہ کیا جاسکتا تھا مگر اس کے برعکس چئیرمین کمیٹی اور اراکین نے بغیر کسی تحقیق کے یکطرفہ کارروائی شروع کردی اور کارخانہ داروں سے جارحانہ رویہ اختیار کیا جس سے کاروباری حضرات میں تشویش پیدا ہوئی ایسوسی ایشن کے وفد نے مزید کہاکہ شہر میں پانی کی منصفانہ سپلائی اور غیر قانونی کنکشن کے خاتمے کے لیے واسا کے ساتھ کھڑے ہیں تاکہ شہریوں کو پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جاسکے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر طفیل ابڑو نے کہاکہ واٹر بینڈ سیوریج کارپوریشن عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کوشاں ہے فریقین کے درمیان جو غلط فہمیاں تھیں وہ اچھے ماحول میں گفت و شنید کے بعد حل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے ایسوسی ایشن کے وفد پر زور دیاکہ کارپوریشن ریکوری اور واجبات کی ادائیگی میں کارپوریشن سے تعاون کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *