مادرِ ملت کی خدمات ناقابل فراموش ہیں‘ ڈاکٹر سلمان، اسلم فاروقی
کراچی (پ ر ) تحریک پاکستان میں مادر ملت فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں مادر ملت نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لیے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کا کام لیا۔ مادر ملت ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔ ان خیالات کا اظہار مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے 133ویں یوم پیدائش کے موقع پر عام لوگ اتحاد، اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان صوبہ سندھ اور محب قومی سماجی کونسل کے اشتراک سے عام لوگ اتحاد کے آفس میں مادر ملت فاطمہ جناح سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ سیمینار کی صدارت عام لوگ اتحاد کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سید علی سلمان نے کی۔ علامہ مرتضیٰ خان رحمانی نے تلاوت قرآن مجید سے سیمینار کا آغاز کیا اور ابتدائی کلمات اسلم خان فاروقی نے ادا کیے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیے کہ ملک میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے فی الفور سیاسی استحکام پیدا کرے۔ سیمینار میں ایک قرارداد کے ذریعے مادر ملت سمیت تمام قومی ہیروز کے یوم کو وفاقی و صوبائی سطح پر منایا جائے۔