ہتک عزت کیس : عدالت نے احسن اقبال کادعویٰ منظور کرلیا

اسلام آباد (اے پی پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد نے ہتکِ عزت کیس میں وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مراد سعید کو 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزادی ہے۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے دائر ہتکِ عزت کا دعوی منظور کرلیاگیا،ہتکِ عزت آرڈیننس 2002 ء کے تحت دائر مقدمے میں احسن اقبال کو قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔مراد سعید نے احسن اقبال پر سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے میں بدعنوانی کا بے بنیاد سنگین الزام لگایا تھا۔عدالت نے احسن اقبال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مراد سعید کو ہتکِ عزت کا ذمہ دار قرار دے دے کر احسن اقبال کو 25 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *