تھانہ سرسید پولیس کے ساتھ مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار
کراچی (جسارت نیوز)تھانہ سر سید پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایدھی ہوم گلی سیکٹر 11c1 پر پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاجبکہ ملزم کا ایک ساتھی پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا ۔دوران گشت مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد علی ولد محمد مبارک کے نام سے ہوئی ہے جس کے قبضے سے پستول برآمد کرلی۔