ایچ آئی وی پھیلنے کا معاملہ، 37 افسران اور ملازمین کو شوکاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے ولیکا اسپتال میں بچوں میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کے معاملے پر سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن نے37 افسران اور ملازمین کو شوکاز جاری کر دیا۔ سیسی کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے بتایا ہے کہ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر فائنل شوکاز جاری کیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ نوٹس پانے والوں کو 14 روز میں تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ سیسی کمشنر ہادی بخش کلہوڑو نے یہ بھی بتایا ہے کہ شوکاز کا جواب نہ دینے پر یک طرفہ کارروائی کی جائے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *