معمولی بارش کے بعد انتظامیہ کی نااہلی کھل کر سامنے آگئی ہے، جماعت اسلامی

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی حیدرآباد نے معمولی بارش کے بعد شہر کی صورتحال پر شدید برہمبی کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ معمولی بارش نے انتظامیہ کی غفلت اور نااہلی کے تمام پردے چاک کر دیے ہیں۔ شہر کے اہم ترین علاقے پانی میں ڈوب چکے ہیں اور سڑکوں پر نکاسی آب کا کوئی موثر بندوبست نظر نہیں آ رہا، جس کی وجہ سے مسافروں اور رہائشیوں کو شدید اذیت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش شروع ہوتے ہی بجلی کا غائب ہو جانا حیسکو کی مجرمانہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اور یہ ادارہ ہمیشہ کی طرح عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے۔ضلعی امیر نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر لطیف آباد، سٹی،قاسم آباد اور دیگر متاثرہ علاقوں سے پانی کی نکاسی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور بجلی کی فراہمی جلد از جلد بحال کی جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *