سوڈانی فوج کے ڈرون حملے میں 35 افراد ہلاک‘درجنوں زخمی

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان کے علاقے دارفور میں ایک سول عدالت پر سوڈانی فوج کے ڈرون حملے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔ انسانی حقوق کی مقامی تنظیم کے مطابق ڈرونز نے شمالی دارفور ریاست کے الزاویہ گارا گاؤں میں سول کورٹ کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا۔ یہ شہری سہولت علاقے میں عدالتی اور سماجی کردار ادا کرتی ہے۔ تنظیم نے ایک بیان میں کہا کہ شہریوں اور شہری اشیا کے خلاف براہِ راست حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور ان کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ تنازعات پر نظر رکھنے والے ایک گروپ آرمڈ کنفلیکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا کے مطابق سوڈان اپریل 2023 ء میں نیم فوجی آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان مکمل جنگ کا شکار ہو گیا جس میں کم از کم 59ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ امدادی گروپوں کا خیال ہے کہ یہ تعداد کم ہے اور حقیقی تعداد اس سے کئی گنا زیادہ ہو سکتی ہے۔ ملک کی جنگ میں ڈرونز کی لڑائی ایک نشانی بن گئی ہے جس میں دونوں طرف سے حملے ہوتے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق یہ اب سوڈان میں موت کی سب سے بڑی وجہ بن گئی ہے اور 2026 کے پہلے 4ماہ کے دوران شہریوں کی 80 فیصد اموات اسی کے باعث ہوئی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *