فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا‘ اسحاق ڈار
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہیں‘ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ملکوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے‘ عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔