جیکب آباد، جماعت اسلامی خواتین کے تحت احتجاجی مظاہرہ

جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں جماعت اسلامی کی خواتین رہنماؤں کا مہنگائی کے طوفان پر پٹرول بم چلانے کے خلاف شدید احتجاج! پریس کانفرنس میں حکمرانوں پر سخت تنقید،ام حسیب، ام زہرہ اور دیگر کا حکومتی پالیسیوں کے خلاف کاٹ دار اعلان: “پٹرول، بجلی اور گیس کے نرخوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی، 7 اگست کی ملک گیر ہڑتال کو کامیاب بنائیں گے،پیٹرول 338.18 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 383.46 روپے لیوی کے ظالمانہ بوجھ کے ساتھ مقرر؛ لیوی اور لیوی ٹیکسز کے ذریعے سالانہ 17 سے 18 سو ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے جا رہے ہیں،آٹا، چینی، گھی، دالیں، سبزیاں اور ادویات غریب کی پہنچ سے دور؛ حلقہ خواتین کا وزرا، مشیروں کی مراعات ختم کرنے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں جاری شدہد معاشی بحران، مہنگائی کی سالانہ 13.9 فیصد کی ریکارڈ شرح اور پیٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس کی قیمتوں میں روز افزوں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی سندھ کی نائب ناظمہ ام حسیب، ،ام زہرہ ناظمہ ضلع جیکب آباد،مجیدہ عبدالرسول رکن صوبائی شوریٰ،گلدستہ آفتاب نائب ناظمہ،مسرت پیرزادہ،صائمہ ،کامل ،سعدیہ یاسین نے جیکب آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔ جماعت اسلامی کی صوبائی و ضلعی خواتین رہنماؤں نے حکومتی بے حسی، نااہلی اور عوام دشمن معاشی پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے 7 اگست کو امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے دی گئی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم نرخوں میں حالیہ اضافے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا پٹرول بم اور ظالمانہ لیوی: حکومت کی جانب سے حال ہی میں پٹرول کی قیمت 338.18 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383.46 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم لیوی اور بلاواسطہ ٹیکسوں کا اضافی بوجھ براہ راست عوام پر منتقل کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے سالانہ 1700 سے 1800 ارب روپے عوام کی جیبوں سے نکالے جاتے ہیں۔ مہنگائی کا طوفان: پیٹرولیم قیمتوں کے اضافے سے ٹرانسپورٹ کرایوں، زرعی لاگت، صنعتی پیداواری اخراجات اور روزمرہ کی تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو آگ لگ چکی ہے جس نے غریب اور متوسط طبقے کا جینا دوبرھر کر دیا ہے۔ بنیادی اشیاء کی نایابی: آٹا، چینی، گھی، دالیں، دودھ، سبزیاں، پھل اور ادویات عام شہری اور خاص طور پر بیواؤں، بزرگوں، معذوروں اور پینشنرز کی خرید سے باہر ہو چکی ہیں۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی نے اعلان کیا کہ جماعت اسلامی پاکستان ملک گیر احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی جانب سے 7 اگست کو پورے پاکستان کی شاہراہیں اور کاروبار بند کرنے کے اعلان کی کامل حمایت کی جاتی ہے۔ رہنماؤں نے جیکب آباد کے تمام شہریوں، تاجروں، طلبہ، خواتین اور پیر و جوان سے اپیل کی کہ وہ 7 اگست کو اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر نکلیں اور ہڑتال کو کامیاب بنائیں۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد نے حکومتِ پاکستان اور ضلعی انتظامیہ سے درج ذیل فوری مطالبات کیے ہیں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد غیر ضروری لیوی اور اضافی ٹیکسز کو فوری ختم کیا جائے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری ریلیف دیا جائے۔عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھانے کے بجائے حکمرانوں، وزرا اور بابوؤں کی تمام مفت مراعات اور غیر ضروری اخراجات فوری منقطع کیے جائیں۔ آٹا، چینی، گھی، دالوں اور ادویات کی قیمتوں کو موثر انداز میں کنٹرول کر کے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ کم آمدنی والے، متوسط طبقے، بیواؤں اور معذوروں کے لیے خصوصی سوشل سیفٹی نیٹ اور معاشی ریلیف پیکیج کا فوری اعلان کیا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *