تیاریاں مکمل‘آج 3 بجے تھرکول روڈ پر دھرنا دیا جائیگا
بدین ( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر مہنگائی پیٹرول پر لیوی کے خلاف آج شام 3 بجے تھرکول روڈ ٹکھڑ پر دھرنا دیا جائے گا، دھرنے کی قیادت جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری الطاف احمد ملاح کریں گے، اس سلسلے میں جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر انجینئر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے ضلع بھر کے تاجر برادری سیاسی و سماجی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیںکی، تاجروں نے جماعت اسلامی کے دھرنے میں شرکت اور حمایت کا اعلان کیا اور آج کاروبار بند رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے ،جماعت اسلامی ضلع بدین کے امیر سیدعلی مردان شاہ گیلانی نے کہا کہ تھرکول روڈ آج پر امن دھرنا دیا جائے شہری بھرپور شرکت کریں انہونے کہا کہ دھرنا بدین کی تاریکی رقم کرے اور حکمرانوں کے لیے تابوت کا آخری کیل ثابت ہوگا اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع بدین کے جنرل سیکرٹری عبدالکریم بلیدی ،کسان بورڈ ضلع بدین کے صدر اللہ بچایو ہالیپوٹہ بھی موجود تھے۔