نیو سعیدآباد بائی پاس پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد(نمائندہ جسارت)نائب ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی ضلع مٹیاری حنا جلال کی زیر نگرانی نیو سعیدآباد بائی پاس پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس، مہنگائی اور عوام پر بڑھتے ہوئے معاشی بوجھ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر نائب ناظمہ حنا جلال نے کہا کہ پیٹرولیم لیوی ٹیکس میں مسلسل اضافہ عوام پر ناقابلِ برداشت بوجھ بن چکا ہے، جس کے باعث پٹرولیم مصنوعات، اشیائے خورونوش، بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی دیگر ضروری اشیا کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ سب سے زیادہ متاثر متوسط اور غریب طبقہ ہے، جس کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرولیم لیوی ٹیکس واپس لے، مہنگائی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر آئینی اور جمہوری جدوجہد جاری رکھے گی اور ظالمانہ معاشی پالیسیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *