سینیٹر حافظ عبد الکریم و مرکزی قائدین کی کراچی آمد، علمائے کرام سے ملاقات

کراچی ( پ ر)مرکزی جماعت غرباء اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حافظ عبد الرحمن سلفی، پروفیسر محمد سلفی اور مدارس دینیہ کراچی سندھ کے مرکزی میڈیا ترجمان عبد الرحمن عابد راجپوت و فیصل حسان سلفی و دیگر نے مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی امیر و سینیٹر حافظ عبد الکریم، مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا عبد الرشید حجازی، قاری صہیب میر محمدی، ڈاکٹر علی محمد تراب و دیگر مرکزی قائدین کو پہلی مرتبہ الشیخ علامہ محمد ارشد وزیر آبادی کی جامع مسجد ابو بکر میں آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے مولانا سلفی نے کہا کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائدین اور صوبائی مجلس عاملہ کراچی سندھ، صوبائی اور ملکی سطح پر ہماری جماعتوں کے بانیان شاہ اسماعیل شہید، علامہ ساجد میر، علامہ احسان الٰہی ظہیر، مولانا عبد الوہاب محدث دہلوی، مولانا عبد الستارمحدث دہلوی و دیگر قائدین کی قائدانہ صلاحیتوں اور دین اسلام کی اشاعت و ترویج میں ان کے کارہائے نمایاں کو ہماری نسل نو اور خصوصا ً اہلحدیث دینی جامعات کے طلبہ و طالبات کو آگاہی فراہم کی جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *