مسابقتی قوانین کاروباری ماحول کے لیے اہم ہیں،فرید احمدتارڑ

کراچی (کامرس رپورٹر) مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین فرید احمد تارڑ نے کہا ہے کہ مسابقتی قوانین منصفانہ اور صحت مند کاروباری ماحول کے فروغ کیلئے اہم ہیں۔ یونی لیور پاکستان میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) کے تعاون سے مسابقتی قانون پر خصوصی تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی سی پی کا کہنا تھا کہ مسابقتی قوانین پر عملدرآمد کا آغاز آگاہی سے ہوتا ہے۔ جب ملازمین کو مسابقتی قانون کی بہتر معلومات حاصل ہوتی ہے تو وہ زیادہ ذمہ داری اور بہتر فیصلوں کے ذریعے منصفانہ اور صحت مند کاروباری ماحول کے فروغ میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تربیتی سیشن میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے سینئر حکام نے شرکت کی اور منصفانہ مسابقت، شفاف کاروباری ماحول اور مسابقتی قانون کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ پروگرام کے دوران یونی لیور پاکستان کے ملازمین کو عملی معلومات فراہم کی گئیں تاکہ ادارے میں دیانتداری، شفافیت اور قوانین کی پاسداری پر مبنی روایت کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ اس موقع پر یونی لیور پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عامر پراچہ نے کہا کہ یونی لیور پاکستان میں دیانتداری اور ذمہ دارانہ کاروباری طرز عمل ہر سرگرمی کی بنیاد ہیں۔ مسلسل سیکھنے کا عمل ادارے میں احتساب اور قوانین کی پابندی کے فروغ کے لیے ناگزیر ہے۔ تربیتی پروگرام کے دوران مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل (ہیڈ آف مارکیٹ انٹیلی جنس یونٹ) ڈاکٹر اکرام الحق نے کمیشن کے اختیارات، ذمہ داریوں اور کردار پر تفصیلی بریفنگ دی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *