پی آئی اے کا نجکاری کے بعد پہلا اجلاس ،ملازمین کے لیے بونس کی منظوری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا نجکاری کے بعد پہلا اجلاس ہوا جس میں ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ کے مساوی بونس کی منظوری دے دی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق بورڈ کا یہ اہم فیصلہ نئی انتظامیہ کی اس حکمت عملی کا عکاس ہے، جس کے تحت قومی ائیرلائن کی بحالی اورترقی کے لیے افرادی قوت کو بنیاد قرار دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس بونس کا بنیادی مقصد ملازمین کی حوصلہ افزائی اور ان کی خدمات کو سراہنا اور انہیں ائرلائن کے نئے اہداف، پروازوں میں توسیع اور سروس کے معیار کی بہتری کے لیے تیار کرنا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *