کاشف سعید شیخ کی سابق ایم پی اے چودھری اصغر گجرکی وفات پر تعزیت
کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے جماعت اسلامی پنجاب کے سابق نائب امیر اور لیہ سے 4 بارمنتخب رکن صوبائی اسمبلی چودھری اصغر علی گجر کی وفات پردلی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔