ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
صحت کا صدقہ دیں۔ پٹھوں اور معدے امراض تنگ کر سکتے ہیں۔ اس وقت مال خانہ کھلا ہے، مالی فائدہ حاصل ہونے کے امکانات روشن ہیں، اس طرف توجہ دیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ کافی دنوں سے کسی مشکل کا شکار کررہے تھے وہ آج اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور جو بھی رکاوٹیں تھیں وہ اب تیزی سے دور ہو سکیں گی، انشاءاللہ
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
بار بار وارننگ دی جا رہی ہے کہ اپنا قبلہ درست کرلیں اس طرح آپ کسی بڑی پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ آپ کو تو اپنے دل پر ہی قابو نہیں ہے یہ آپ کو لے ڈوبے گا کسی دن۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج کسی جانب سے اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جائے گا اور جو رقم کسی جگہ بلاک تھی وہ بھی واپس آنے کی امید موجود ہے۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جلد بازی سے کام نہ لیں صبر کریں جو نصیب میں ہے وہ مل کر رہے گا۔ آج اچھادن ہے، آپ کی انشاءاللہ کوئی بڑی پریشان اب دورہو سکے گی۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آج آپ کو کسی جانب سے اپنی ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہوگا آپ جس بھی مسئلے میں پریشان تھے۔ اس سے نجات ملے گی اور بہترین حل مل سکے گا، فکر نہ کریں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج انشاءاللہ اچھا دن ثابت ہوگا آپ اپنے مقصد کی جانب بڑھیں اللہ پاک کامیابی دیں گے اور جس بھی طرح کا سلسلہ چاہ رہے ویسا بن جانے کی امید ہے۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورت حال بدستور آپ کے حق میں بہتر ہو رہی ہے۔ آپ جس مقصد کے لئے بھی قدم اٹھائیں گے، انشاءاللہ کامیابی ملے گی، آج مستقبل کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اندازے سے زیادہ بہتری کی طرف چل نکلے ہیں۔ آپ اب مالی طور پر بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے اور جس طرف سے رکاوٹیں تھیں وہ دور ہوتی جا رہی ہیں۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ہر طرف سے انشاءاللہ اب اچھی خبریں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آپ کو اب اپنے اخراجات میں توازن رکھ کر چلنا ہے تاکہ اسی رقم کا استعمال آگے اچھا ہو جو ملے گی۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنی نظر اتاریں۔ آپ کافی دنوں سے بدنظری جیسی کیفیت سے گزر رہے ہیں اس کی وجہ سے بیماری رکاوٹوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ راشن کا صدقہ بھی دیں۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج ایک اہم اور خوبصورت دن ہے۔ آپ کے لئے کسی طرف سے کوئی اچھی خبر آ رہی ہے اور جو اولاد کے حوالے سے پریشان تھے ان کو سکون نصیب ہوگا۔