ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
گھر پر توجہ دیں شاید کئی معاملات کا علم نہیں ہے خاص طور پر اولاد کے۔ ابھی غور کر لیں گے تو کسی بھی قسم کی مشکل سے بچ سکیںگے اور روزگار پر بھی توجہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آج زائچہ بڑی اچھی پوزیشن پر ہے آپ کو اس کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے اور اپنے اُس کام میں ہاتھ ڈالنا چاہئے جو آپ کو مشکل لگرہا تھا انشاءاللہ ہو جائے گا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو ابھی بہت سنبھل کر اور خفیہ انداز سے چلنے کی ضرورت ہے کسی کو بھی آپکے بارے میں زیادہ معلوم نہ ہو تو ہی بہتر ہے اس طرح آپ حسد اور مشکلات سے دور رہیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی طور پر آج کا زندگی میں بہتری لے کر آیا ہے اور جس طرف سے کافی دِنوں صرف وعدے کئے جا رہے تھے اب وہ عملی طور پر کام آئیں گے رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جکڑن بندش والی صورتحال برقرار ہے آپ کو اپنے کاموں میں رکاوٹیں ملنے سے اندازہ ہو گیا ہو گا اب آپ صدقہ دیں اور سچے دِل سے توبہ کریں تاکہ اس بندش کو توڑنے میں آسانی ہو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اللہ نے چاہا تو آج دوپہر تک ہی کسی بڑے کام میںفائدہ ہو گا اور جس وجہ سے پریشان چلے آ رہے تھے وہ مسئلہ بھی حل ہو گا البتہ ابھی اولاد کا خانہ آپ کی توجہ بھی مانگ رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ نے چاہا تو تیزی سے صورتحال بدلے گی آپ کو جو بھی پریشانی لاحق ہے اُس کا حل آج ہی مل جائے گا اور جو لوگ کسی طرف سے اُمید لگا کر بیٹھے ہیں اُس نے پورا ہونا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن آپ کی ایک بڑی مشکل حل کرنے میں بحکم اللہ مدد گار ہو گا آپ جس بھی صورتحال سے گذر رہے ہیں اُس میں بہتری آ جائےگی اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
غیر شرعاً کوئی بھی کام نہ کریں اور نا ہی غیر قانونی معاملات میں قدم رکھیں ورنہ بہت بڑی پریشانی میں جائیں گے یہ آپ کے لئے وارننگ ہے آج بہت سنبھل کر چلنا ہوگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت آپ کا ستارہ ایک جگہ بلاک ہے اس کےساتھ ہی آپ کے معامات بھی ایک جگہ آ کر رُک گئے ہیں آپ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے فی الحال انتظار کرنا ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
استخارے سے مدد لئے بغیر نہ چلیں اس وقت آپ جس پریشانی سے گذر رہے ہیں اُس میں ذرا سی غلطی یا لاپرواہی آپ کےلئے مزید خرابیاں لا سکتی ہے سوچیں پھر بولیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کا زائچہ اب بڑی اچھی پوزیشن پر آ گیا ہے کاپی کافی دنوں سے جن مشکلات سے گذر رہے ہیں اب ان کا حل نکل آئے گا اور آپ کو آج شام سے ہی ریلیف ملنا شروع ہو جائےگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *