ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اس وقت مالی طور پر مشکلات کا سامنا دکھائی دے رہا ہے۔ آپ کو اب اپنے روزگار کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنا ہوگا اس میں اگر تبدیلی کی آواز محسوس ہو رہی ہے تو اس طرف بھی توجہ دیں۔ اس وقت تبدیلی والا ستارہ زائچے میں آ رہا ہے۔ یہ آپ کو اور بھی معاملات میں بہتری دے سکتا ہے لیکن اگر اپنی جگہ نہیں بدلی تو پھر انتظار کرنا پڑے گا۔ اس وقت گھر میں جو کشیدگی ہے وہ فوری ختم ہونے کے قریب ہے۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثت پراپرٹی وغیرہ کے حوالے سے ایک اچھے وقت کا سامنا ہے۔ عرصہ ہو گیا تھا، آپ کو آپ کا حق نہیں مل رہا تھا مگر اب صورتِ حال بدل رہی ہے۔ انشاءاللہ آپ کو حق بھی ملے گا اور پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت بھی ہو سکے گی۔ نوکری میں تبدیلی اور نئی ملازمت کے حوالے سے بھی خوشخبری ہے ۔جن لوگوں نے بیرونِ ملک سفر کرنا ہے وہ تیاری کرلیں ان کو کسی وقت بھی اچھی خبر مل جانے کی امید ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ آپ کو شاہد اندازہ نہیںہے کہ اس کے کیا اثرات ہو سکتے ہیں، اس لئے فوری طور پر اس کو پیچھے کر دیں اور اپنے اندرونی معاملات کو صرف اپنے تک ہی رکھیں۔ آج سے ہی فوری طور پر محتاط ہو جائیں۔ جولوگ عرصہ دراز سے بندش وغیرہ جیسی چیزوں کا سامنا کررہے تھے، وہ انشاءاللہ اب آزاد ہیں۔ خواہشمند افراد کے رشتے کی بات طے ہو سکتی ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو جس طرف سے خطرہ محسوس ہو رہاہے اب بحکم اللہ اس سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اب ٹل چکا ہے اور آپ کو بھی اب اس سے دُور رہنے کی ضرورت ہے۔ اس طرف جائیں ہی نہیں جہاں مسئلہ ہو۔ آپ کے لئے اب الگ سے زندگی کا آغاز کرنے کی خبر ہے اور برسوں کے بعد یہ موقع ملا ہے آپ اس کو اپنے ہاتھ سے مت جانے دیںاور ان دنوں جو بھی آفرآئے اس کو فوری قبول کرنا ہی بہتر رہے گا۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم معاملے میں پیش رفت ہوگی۔ آپ جس بھی مسئلہ میں تھے اس سے نکل سکیں گے اور جن لوگوں نے تنگ کیا ہوا تھا وہ اب زندگی سے خود ہی نکل جائیں گے اور اس کی جگہ اب نئی لوگ لے لیں گے، ویسے بھی اب اپنے اور غیروں کے ساتھ چلنا مشکل ہو گیا ہے ،سب مطلب پرست ہیں، صرف کام کے لئے آپ لوگوں کو استعمال کرتے ہیں ۔جو لوگ عرصہ سے بیمار تھے وہ بھی اب تیزی سے انشاءاللہ شفاءحاصل کرلیں گے۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
حالات میں تھوڑی سی بہتری تو آئی ہے مگر ابھی صورتِ حال زیادہ مناسب نہیں ہے۔ آپ کو چند دن بڑے ہی محتاط انداز سے چلنا ہوگا جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں اس کے بارے میں اچھی طرح تسلی ضرور کرلیں اور زیادہ سرمایہ کاری کرنے کی بھی ضرورت نہیںہے۔ پیسہ آپ کے پاس محفوظ ہونا چاہیے ۔جولوگ بھی اولاد یا اپنے رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے، وہ اب اس سے نکل چکے ہیں اسی ہفتے وہ خوشی کی خبر سن لیں گے۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا مسئلہ ٹھیک ہونے کا نام نہیں لے رہا اور آپ بھی زیادہ سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہے۔ اس وقت آپ کو صدقہ دینے اور نظر اتارنے کی ضرورت ہے۔خود بھی توبہ کرکے اپنی اصلاح کریں تاکہ آگے بڑھنے میں آسانی ہو سکے۔ جو لوگ مالی طورپر سخت پریشان ہیں وہ کچھ بہتری محسوس کریں گے اور جن کو کسی سے خطرہ ہے وہ انشاءاللہ ہر طرح محفوظ رہ سکیں گے بلکہ عزت میں اضافہ ہوگا۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کاروباری حوالے سے ابھی چند دن مشکلات کے چل رہے ہیں آپ کو ہمت سے کام لیناہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بندش وغیرہ میں تھے وہ دوبارہ اپنے تمام معاملات کا ازسرنو جائزہ لیں کہ کس جگہ پر مشکل ہے یا غلطی ہے اس کی اصلاح کریں۔ کاروبار میں سرمایہ کاری مت کریں،اگر نوکری کررہے ہیں تو پھر تبدیلی کی کوشش بھی نہ کریں، اسی جگہ پر موجود رہیں یہاں پر ہی محنت کرنا زیادہ فائدہ مند ثابت ہوگا۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
دل کو قابو میں رکھیں۔ آپ غلطی پر غلطی کررہے ہیں جو بعد میں بڑی مہنگی پڑ سکتی ہے ۔ اس وقت اور بھی بہت سے معاملات ہیں جن کو دیکھنے کی ضرورت ہے۔ آپ توجہ نہ دے کر اپنا نقصان کررہے ہیں اس لئے توبہ کرکے فوری واپسی کا راستہ اختیارکرلیں گے تو ہی بہتر رہے گا۔ اس وقت گھر والوں کو آپ کی اور پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کچھ کریں گے تو ہاتھ میں مال آئے گا اور گھریلو ضروریات پوری ہو سکیں گی۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی ایک بڑی ضرورت انشاءاللہ کسی وقت بھی پوری ہونے جا رہی ہے اور جس طرف سے بھی امید تھی وہ بھی بر آئے گی۔ جو لوگ حالات کے مطابق قدم اٹھائیں گے وہ کامیاب رہیں گے اور جن لوگوں نے اپنا کوئی کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کریں ان کو اس میں اچھی کامیابی کی امید ہے۔ ان دنوں عرصہ دراز سے تنگ کرنے والا کام بھی ہو جائے گا اور ان سازشی لوگوں سے بھی نجات ملے گی جو تنگ کررہے تھے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
وراثتی امور کے معاملے میں آپ کو اب سنبھل کر اور حکمت ِعملی سے چلنا ہوگا۔ آپ کی ذرا سی غلطی مالی طورپر اور آپ کے حق کو آپ سے دُور کر سکتی ہے۔ ویسے بھی تھوڑے عرصے میں آپ نے اپنے بہت سے دشمن پیدا کرلئے ہیں ۔ اس وقت آپ ذہنی مریض بن رہے ہیں۔ اہم فیصلے کرنے اور اپنی زندگی کو محفوظ بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ستاروں کی چال بند پڑی ہے۔ زائچہ بلاک ہو تو سب کچھ رُک سا جاتا ہے۔
برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ خوب دل لگا کر اپنے روزگار کی طرف دیکھیں۔ آپ کے لئے ان دنوں اس میں بہت کچھ ہے۔ جتنی محنت کریں گے اتنا ہی پھل ملے گا جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان تھے۔ ان کے لئے یہ دن ایک انعام کے طور پر آئے ہیں اور جن لوگوں کی رقم کسی جگہ بلاک ہے تو اس کی واپسی کے امکانات بھی اب روشن ہیں۔ یہ ہفتہ گھریلو پریشانیاں کم کرے گا ، رشتے وغیرہ طے کرنے میں آسانیاں دے گا۔