ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا؟
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
روحانی قوتیں اب تیز ہونا شروع ہو گئی ہیں اس کے ذریعے ہی آپ کو اپنے معاملات میں بڑی اچھی بہتری محسوس ہو گی اور جس بھی کام میں مشکل تھی وہ آج آسان ہو جائے گا۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ بحکم اللہ اب بڑی اچھی پوزیشن کی جانب بڑھ رہے ہیں آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس میں بہتری کا بہت امکان ہے کامیابیاں دن بدن ملتی چلی جائیں گی۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
سازشی لوگ اپنے کام میں لگے ہوئے ہیں وہ آپ کو تنگ کرنے کےلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں اسلئے آپ کو چاہئے کہ آج صبح سے چاروں قُل پڑھ کر اِس کا حصار بنا لیں تو اچھا ہے۔
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مالی طور پر اب بہتری آنے کا شاندار موقع ہے جو لوگ اس اچھے وقت کو ہاتھ سے گنوا دیں گے وہ بڑا ہی پچھتائیں گے اسلئے اب ملنے والے ہر موقع کو اپنے لئے انعام سمجھیں۔
برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جکڑن بندش والی صورتحال اب بھی موجود ہے آپ کو چاہئے کہ صرف یا حیی ّ یا قیوم کا ورد زبان سے جاری رکھا کریں اور اپنی نظر اتار لیں۔ فوری رزلٹ تو اِسی سے مل جائےگا۔
برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو جس قدر مشکل حالات کا سامنا تھا اللہ نے اتنی ہی آسانیاں پیدا فرما دی ہیں آپ آج سے ہی دیکھیں گے کہ دن کس طرح آپکے حق میں بدلنا شروع ہو گئے ہیں۔
برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ اپنا دل بڑا رکھیں، اپنے سارے معاملات کو اللہ کے حوالے کر دیں جو کام ہونا نہیں ہے اُس کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں، پھر بھی صدقہ دےدیں۔
برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورتحال تو دن بدن بدلتی جا رہی ہے آپ کسی اچھی جانب ہی بڑھ رہے ہیں مگر اپنے دِل کو تسلی نہیں دے پا رہے اس وقت توکل اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے آپ کو۔
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ایک دن ٹھیک گزرتا ہے اگلے دن پھر پرانی ڈگر پر چل نکلتے ہیں اس وقت آپکو توبہ کی ضرورت ہے آپ اپنے اندر کو صاف کرینگے تو ہی آگے بڑھنے میں کامیاب ہونگے۔
برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ جس بات کو لےکر پریشان ہیں انشاءاللہ دوپہر تک اُس کا حل مل جائے گا جو لوگ کسی نئے کام میں ہاتھ ڈالنا چاہتے ہیں وہ اب بسم اللہ کر لیں تو بہتر رہے گا۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج خوشخبری ملنے کا دن ہے آپ کے جس کام میں رکاوٹ آ رہی تھی وہ صبح سے ہی دور ہو جائےگی اور جتنی بھی مشکلات محسوس کر رہے تھے ایک کی جھٹکے سے دور ہو جائیں گی۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
تمام حالات کا ازسر نو جائزہ لیں آپ کو اپنی غلطیوں کا احساس ہو جائے گا اور پھر فوری اصلاح کر لیں وہ ٹھیک ہوتے ہی آپ کے سارے مسئلے دِنوں میں حل ہو جائینگے۔