افغانستان کے میڈیکل گریجویٹس کی رجسٹریشن پر پی ایم ڈی سی کی پابندی

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے افغانستان کے میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ پالیسی کے مطابق افغانستان کے تعلیمی ادارے ایجوکیشن کمیشن فار فارن میڈیکل گریجویٹس (ECFMG) کی منظور شدہ فہرست میں شامل نہ ہونے کے باعث وہاں کے فارغ التحصیل طلبہ پاکستان میں نیشنل رجسٹریشن امتحان (NRE) دینے اور پریکٹس کے لیے رجسٹریشن حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ کونسل نے واضح کیا ہے کہ اس معاملے میں کسی قسم کا استثنا یا رعایت نہیں دی جائے گی، لہٰذا طلبہ داخلہ لیتے وقت تمام شرائط کو مدِنظر رکھیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *