سرپلس چینی برآمد کرنے کے لیے شوگر ملز ایسوسی ایشن کا حکومت کو خط
اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے نائب وزیراعظم اور وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی کو خطوط لکھ کر 5 لاکھ 85 ہزار ٹن سرپلس چینی فوری برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط کے مطابق ملک میں 15 جولائی 2026ء تک 34 لاکھ میٹرک ٹن چینی کا اسٹاک موجود ہے جبکہ نئے کرشنگ سیزن کے آغاز پر بھی 11 لاکھ 58 ہزار ٹن کا بڑا ذخیرہ بچے گا۔ ملز مالکان کا کہنا ہے کہ اگلے سیزن میں بمپر فصل کے باعث مزید اضافی پیداوار متوقع ہے، لہٰذا گنے کے کاشتکاروں کے تحفظ اور اسٹریٹیجک ذخائر کی تصحیح کے لیے سرپلس چینی برآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔