برطانیہ میں یومیہ 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں یومیہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول چوری کی مجموعی مالیت میں 48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 27 پنس اور ڈیزل کی قیمت میں 37 پنس فی لیٹر اضافہ ہوا جس کے بعد اب یومیہ تقریباً 2 لاکھ پاؤنڈ کا پیٹرول چوری ہونے لگا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بعض ڈرائیور گاڑی میں پیٹرول ڈلوا کربغیر ادائیگی چلے جاتے ہیں۔ دوسری جانب برطانوی پیٹرول ریٹیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پمپ عملے سے بدسلوکی کے واقعات بھی بڑھ گئے ہیں۔