لاہور پولیس کی حراست میں جاں بحق 2 خواتین سپردخاک

پاکپتن (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں جاں بحق 2 خواتین کی میتیں پولیس کی نگرانی میں ان کے آبائی علاقے بستی غوث نگر، پاکپتن پہنچا دی گئیں، جہاں سیکورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی، دونوں خواتین کی نماز جنازہ درگاہ بستی چن پیر میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں ایک دوسرے کے پہلو میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ لواحقین کے مطابق جاں بحق خواتین نند بھاوج تھیں، ان میں18 سالہ انمول بی بی ایک شیر خوار بچی کی والدہ تھیں جبکہ 20 سالہ آمنہ بھی 1 بچے کی ماں تھیں، اہل خانہ کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں رہائش پذیر تھیں اوربازاروں میں پنسلیں فروخت کرکے گزر بسر کرتی تھیں۔ لواحقین کا مؤقف ہے کہ ٹاؤن شپ پولیس نے 4 اگست کو دونوں خواتین کو چوری کے الزام میں حراست میں لے کر تھانے منتقل کیا جبکہ 5 اگست کو انہیں تھانے میں مردہ پایا گیا۔ اہل خانہ نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *