پیرو میں چھوٹا مسافر طیارہ گرکر تباہ‘ 13 افراد ہلاک
لیما (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیاجس میں 13 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جس وقت اس چھوٹے طیارے کو حادثہ پیش آیا وہ نازکا لائنز کے قریب پرواز کررہا تھا۔ حکام کے مطابق حادثے میں 2 عملے کے ارکان کے ساتھ 11 سیاح سوار تھے جن کا تعلق جرمنی، اٹلی اور اسپین سے تھا۔ پیرو کی وزارت ٹرانسپورٹ حکام کے مطابق طیارے کے عملے نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے ہنگامی صورتحال کی اطلاع دی تھی، اس کے بعد کنٹرول ٹاور سے طیارے کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جائے حادثہ کی جانب فائر بریگیڈ اور ایمبولینس گاڑیاں بھیجی گئیں۔