ایس ایچ او گلبہار کیخلاف مقدمہ درج ہونے تک احتجاج ختم نہیں ہوگا‘کراچی بار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی بار ایسوسی ایشن نے سابق ممبر منیجنگ کمیٹی پر مبینہ تشدد کے معاملے میں ایس ایچ او گلبہار کی معطلی کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ نے کہا کہ ایس ایچ او گلبہار نے بار کے رکن کو تھپڑ، گھونسے اور لاتیں ماریں اور انہیں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ محض معطلی کافی نہیں، جب تک ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوگی، بار کی ہڑتال جاری رہے گی۔انہوں نے اعلان کیا کہ آج بھی کسی پولیس افسر کو سٹی کورٹ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور وکلا اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *