ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج آپ کو کافی معاملات میں محتاط رہنا ہوگا اور مخالفین سے دور رہنے کی اشد ضرورت ہے خاص طور پر وہ لوگ نقصان دے سکتے ہیں جو پہلے سے سرگرم عمل میں صدقہ دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس بات کو بڑا آسان سمجھ رہے ہیں وہ اتنا آسان نہیں آپ کو مشکل میں پھنسایا جا سکتا ہے اور اندرون خانہ سازش کا خانہ بڑی شدت سے کھلا ہوا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بھی مسئلے میںگرفتار ہیں انشاءاللہ آج اس سے نکلنے کے اسباب بنے گے اور مشورہ ہے کہ چند دنوں کےلئے خود کو تمام باتوں اور معاملات سے دور رکھیں اوپن نہ ہوں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
کسی کام کے عرض سے چھوٹا سفر پیش آ سکتا ہے آپ کو آج روزگار کے حوالے سے بھی بہتری ملے گی، جو لوگ اپنا کوئی کام کر رہے ہیں اُن کو بھی آج خوشخبری ملنے والی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی ایک چھوٹی سی غلطی آپ کےلئے مسئلے پیدا کر سکتی ہے آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں نہایت سوچ سمجھ کر ڈالیںاور کوشش کریں کہ کسی کو اس بارے میں علم نہ ہو۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے اپنی موجودہ جگہ تبدیل کرنی ہے وہ اب کوشش کر سکتے ہیں اُن کی کوشش رنگ لائے گی اور برسوں کے بعد سکون کی طرف سفر کرنا شروع کر دیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کی ایک پرانی کوشش اب رنگ لا رہی ہے پچھلے کافی دِنوں سے جو چاہ رہے تھے وہ اب ملنے والا ہے اور کچھ خاص قسم کی تبدیلی کا سلسلہ بھی آج ہی سے شروع ہو سکتا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اپنے لئے الگ راستہ تلاش کر لیا ہے وہ اب انشاءاللہ برسوں کے بعد بہتری میں داخل ہو جائیں گے اور جو لوگ جوائنٹ فیملی میں ہیں وہ بھی الگ ہو سکیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
حالات اتنے خراب نہیں ہیں جس قدر آپ سمجھ رہے ہیں اللہ پر بھروسہ رکھیں اور ثابت قدم رہیں اور نیت صاف رکھ کر اپنے مقصد کی جانب قدم اٹھائیں کامیاب رہیں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے اپنے راستے کبھی خود بند رکھے تھے اب وہ کھل رہے ہیں اس وقت صورتحال انشاءاللہ آپ کے حق میں ہونے جا رہی ہے اور ہر آنے والا دن بہتری ہی لائے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اپنے لئے خود کوئی مشکل پیدا نہ کریں اپنے دِل کو قابو میں رکھیں،جذباتی پن اور غصہ آپ کو نئی پریشانی دے سکتا ہے اور آپ مسلسل پہلے ہی غلطی پر غلطی کر رہے ہیں۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کے لئے وہ راستہ دوبارہ کھل رہا ہے جو برسوںپہلے آپ کی کسی غلطی کی وجہ سے بند ہو گیا تھا اب حالات میں تبدیلی اور بہتری کا عمل شروع ہو رہا ہے وہ بھی آج سے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *