جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں ،انجمن تاجران سپریم گروپ

فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی )انجمن تاجران سپریم گروپ نے جماعت اسلامی کے 7اگست کو ہونے والے احتجاج کی حمایت کااعلان کردیا۔ جماعت اسلامی کے ضلعی امیر محبوب الزماں بٹ، چودھری محمد سلیم، میاںانوار الحق،یاسرکھارا کی قیادت میںانجمن تاجران سپریم کونسل کے رہنمائوں محمد اسلم بھلی،رائو سکندر اعظم،حاجی عابد، ملک شاہد رسول،حاجی محمد نعیم، محمدفاضل ،افضال شاہین ودیگر سے ملاقات کی اوران سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوںاور ظالمانہ لیوی ٹیکس کے خلاف ہونے والے احتجاج میں شمولیت کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اسلم بھلی نے کہاکہ حکمران پیٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے بھتا وصول کررہے ہیں۔ حکمران عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کے بجائے اپنی مراعات اور شاہ خرچیاں ختم کریں۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور پیٹرولیم لیوی ختم، آئی پی پیز سے مہنگے معاہدے مسترد کرے اور لوڈ شیڈنگ پر قابو پائے۔ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں ایران امریکا جنگ سے قبل والی صورتحال پر واپس لائیں۔ انہوںنے جماعت اسلامی کے احتجاج کی بھرپور حمائت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے عوامی مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے تحفظ کیلئے ہر فورم پر اپنی بھرپور آواز بلند کی ہے جو لائق تحسین ہے۔انہوںنے تاجروں سے اپیل ہے کہ اس احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے حکومت کو اپنااحتجاج ریکارڈ کروائیں ۔ پروفیسر محبوب الزماںبٹ نے عوامی احتجاج کی حمائت کرنے اسلم بھلی اور سپریم گروپ کا شکریہ اداکیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *