پاک بحریہ کے 4 کموڈورز کو ریٔر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد (صباح نیوز) پاک بحریہ کے کموڈور تصور اقبال، کموڈور محمد عمیر، کموڈور شاہد واصف اور کموڈور راؤ احمد عمران انور کو ریٔر ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کیمطابق ریٔر ایڈمرل تصور اقبال نے 1995ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے فرانس سے انٹر سروسز اسٹاف کورس بھی کیا ہے۔ اپنے شاندار کیریٔر کے دوران وہ مختلف کمانڈ اور اسٹاف تقرریوں کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، جن میں کمانڈنگ آفسر پی این ایس عالمگیر،  کمانڈر 25 ڈسٹرائر اسکواڈرن، کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی اور ریاض (سعودی عرب) میں سینئر پاکستان نیوی آفسر کی تقرریاں شامل ہیں۔ ریٔر ایڈمرل تصور اقبال اس وقت کمانڈر ویسٹ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی اعلٰی خدمات کے اعتراف میں انہیں ستارہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔ ریٔر ایڈمرل محمد عمیر نے 1996ء میں پاک بحریہ کی آپریشنز برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ پاکستان نیوی وار کالج، لاہور اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انہوں نے چین سے کمیونیکیشن کمانڈ کورس اور امریکہ سے نیول اسٹاف کالج کورس بھی کیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *