ڈاکٹر سید سیف الرحمن بطور پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سندھ مقرر
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتِ سندھ نے ڈاکٹر سید سیف الرحمن (گریڈ 21) کو بطور پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سندھ مقرر کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سید سیف الرحمن گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کے پرنسپل سیکرٹری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔