آزاد کشمیر الیکشن ،گھوٹکی و ڈہرکی میں پولنگ اسٹیشن قائم
میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت)آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ LA 34 جموں l کے الیکشن کے حوالے سے ضلع گھوٹکی کے دو شہروں گھوٹکی اور ڈہرکی میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے جبکہ حلقہ ایل اے 40 کشمیر ویلی l کی پولنگ اسٹیشن میرپورماتھیلو میں قائم تھے۔تفصیلات کے مطابق گھوٹکی اضلاع مین تینوں پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے ووٹنگ کا عمل بغیر کیسی وقفہ کے جاری رہا،کشمیری مہاجرین کے گھوٹکی پولنگ اسٹیشن پر 4 ووٹ،ڈہرکی پولنگ اسٹیشن پر 63 ووٹ جبکہ میرپور میں 22 ووٹ اندراج تھے،جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے آج 2 فیبروری کو پولنگ ہونے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا،تینوں پولنگ اسٹیشن پر کشمیری عوام کے ٹوٹل 89 ووٹ اندراج تھے،جبکہ گھوٹکی پولنگ اسٹیشن پر صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک 4 میں سے ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوسکا،میرپور ماتھیلو میں 22 ووٹر میں سے 21 ووٹرز نے اپنا رائے حق دہی استعمال کیا،حلقہ ایل اے 40 کشمیر ویلی l پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عامر علی غفار نے 18 ووٹ حاصل کیے جبکہ ن لیگ کے محمد نعیم 3 ووٹ حاصل کرسکے،گھوٹکی حلقہ ایل اے 34 جموں l پرڈہرکی پولنگ اسٹیشن پر 47 ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں 44 ووٹ پیپلزپارٹی،(ن) لیگ 1،جبکہ دو آزاد امیدوار حاصل کرسکے۔