ٹنڈوجام میں امن وامان کی صورتحال مزید خراب ہوگئی

ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے ڈکیتی کی سو واداتیں مکمل ہو گئی اور انتظامیہ عوام کو جان مال کا تحفظ فراہم کرنے میں ناکام گزشتہ رات چند گھنٹوں کے وقفے کے دوران ڈکیتی کی دو الگ الگ وارداتیں پیش آئیں۔تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام اور اس کے گرد نواح میں اب ڈاکو راج قائم ہوتا جارہا ہے روزانہ لوٹ مار کی وارداتوں نے عوام کا جینا حرام کرکے رکھ دیا اور عوام کا اعتماد اب پولیس سے اُٹھتا جارہا ہے اور پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیںگزشتہ رات لوٹ مار ڈکیتی کی دو واردات پیش آئیں پہلی واردات ٹنڈو قیصر لنک روڈ پر گاؤں ارباب ناہیوںکے قریب پیش آئی، جہاں تین مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پر سوار ٹنڈو قیصر کے رہائشی اسحاق سندھی پٹھان کو اسلحے کے زور پر روک کر اس سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقد رقم چھین لی اور فرار ہو گئے دوسری واردات حیدرآباد روڈ پر یاسین آباد کے قریب پیش آئی جہاں دو مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل پر سوار سرفراز لاشاری اور جنید پٹھان کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر ان سے ایک موٹر سائیکل، آئی فون سمیت تین موبائل فون اور 35 ہزار روپے نقد لوٹ لیے جس کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال تشویشناک بنتی جا رہی ہے ایک انداز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور دیگر جرائم کی 100 سے زائد وارداتیں ہو چکی ہیںجس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے شہریوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *