ڈپٹی کمشنر ٹنڈو الہیار کا سول اسپتال کا دورہ، ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا

ٹنڈوالہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفیٰ لغاری نے اولڈ سول اسپتال ٹنڈوالہیار کے ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سے بھی ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے سے متعلق سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نور مصطفیٰ لغاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ایمرجنسی وارڈ میں دستیاب سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے اور مریضوں کو بروقت، معیاری اور مؤثر طبی امداد کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *