حکمران رات کے اندھیرے میں عوام پر حملے کررہے ہیں، ریحان راجپوت

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف لطیف اباد کے رکن سندھ اسمبلی محمد ریحان راجپوت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکمران رات کے اندھیرے میں 25 کڑوڑ عوام پر ڈرون حملے کررہے ہیں جب پوری قوم سورہی ہوتی ہے تو حکمران رات کے اندھیرے میں پیٹرول کی قیمت بڑھا دیتے ہیں صبح عوام کے حصے میں ایک نء اذیت بوجھ اور محرومی اتی ہے پیٹرول مہنگا ہونے سے سفید پوش کی عزت مزدور کی مزدوری اور غریب کی روٹی چھوٹی ہوجاتی ہے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور حکومت میں پیٹرول کی قیمتوں پر تنقید کرنے والے اج عوام کا خون چوس رہے ہیں یہ کیسی حکمرانی ہے جہاں عوام کو مہنگاء کی چکی میں پیسا جارہا ہے مگر ایوان خاموش ہے انھوں نے کہا کہ بھوک,ناانصافی اور مہنگاء کسی بھی عوام کے لیے خطرناک ہوتے ہیں روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں تعین کا طریقہ کار عوام کے لیے مزید پریشانی لا رہا ہے اس طرح کیفیصلے ترقی یافتہ ممالک میں کیے جاتے ہیں جہاں کی عوام کی قوت خرید ذیادہ ہوتی ہے حکمرانوں کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل ملک میں مزید مہنگاء میں اضافے کا باعث بن رہا ہے اشیاء خورد نوش اور دیگر روز مرہ استعمال کی اشیاء غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکی ہے صنحت کار تاجر سب حکمرانوں کے اس فیصلے سے پریشان ہیں عوام اب حکمرانوں سے وعدے اور اعلانات نہیں مہنگاء سے چھٹکارا اور ریلیف چاہتے ہیں حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کریں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *